ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی میں گھر کا دروازہ توڑکر 3.26لاکھ روپیوں کے زیورات اور نقد کی لوٹ

سرسی میں گھر کا دروازہ توڑکر 3.26لاکھ روپیوں کے زیورات اور نقد کی لوٹ

Tue, 18 Dec 2018 20:10:27    S.O. News Service

سرسی:18؍ڈسمبر (ایس او نیوز) گھر کادروازہ توڑکر گھر میں موجود قریب 3.26لاکھ روپئے کے زیورات اور نقد لے کر لٹیرے فرار ہونے کا واقعہ شہر کے ماری کامبا نگر لاقے میں پیش آیا ہے۔

ماری کامبا نگر کی مکین تارا نارئن ہیگڈے کے  گھر میں گھسے چور وں نے گھر کی الماری میں رکھے ہوئے 70گرام وزنی سونے کی 7چڑیاں ، سونے کا ہار، 2آویزے ، نکلیس، دوپتے والی سونے کی چین اور 7000روپئے نقد لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔ کاروار سے جاسوسی کتوں کے ساتھ  فنگر پرنٹس ماہرین جائے وقوع پہنچ کر جانچ کئے ہیں۔ سی پی آئی گریش بھی اپنے عملے کےساتھ گھر کا معائنہ کیا۔ سرسی شہری پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔ پی ایس آئی مادیش جانچ میں جٹے ہوئے ہیں۔


Share: